نیوزی لینڈ کے قریب بحرالکاہل میں زلزلے کےجھٹکے, سونامی وارننگ جاری

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے قریب بحرالکاہل میں چند گھنٹوں کے دوران زلزلے کے تین جھٹکے محسوس کیئے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 8.1 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ ساحلی علاقوں میں رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔امریکی ریاست ہوائی کے ساحلی علاقے بھی سونامی واچ پر منتقل ہو گئے۔