چین کی کروناوائرس ویکسین پر ترکی کااعتماد مستحکم

ترکی نے اعلان کیا ہے کہ چین کی تیار کردہ سائنوویک ویکسین نوول کروناوائرس کیخلاف 83.5فیصد موثر ہےاور اس نے عالمی وبا کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے ملکی اعتماد میں اضافہ کیاہے۔نیم سرکاری انادولو خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیاہے کہ انقرہ میں ہیکی ٹیپی یونیورسٹی کی جانب سے تیسرے مرحلے کی آزمائش کے مطابق سائنو ویک بائیوٹیک کی تیار کردہ کروناویک ہسپتال میں داخل ہونے سے بچانے میں100فیصد موثر ہے۔یونیورسٹی میں آزمائش کی سربراہی کرنے والے پروفیسر مورات اکووا نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ کوئی ضمنی اثرات رپورٹ نہیں ہوئے۔انہوں نے مزید کہاکہ دوسری خوراک کے بعد اینٹی باڈی کی سطح 14سے28روز کے درمیان بلندترین سطح پر پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔یونیورسٹی کے مطابق آزمائش کے دوران کوئی ہلاکت اور تھکاوٹ، سردرد یا پٹھوں کے درد سمیت عام مضراثرات رپورٹ نہیں ہوئے۔ترکی گزشتہ ستمبر سے ویکسین کی آزمائش کررہاہے۔ہیکی ٹیپی طبی یونیورسٹی میں متعدی امراض کے نمایاں ماہر پروفیسر سیرہت اونل نے شِنہوا کو بتایا کہ وہ شروع سے ہی ایسے نتیجے کیلئے پراعتماد تھے۔وائرس کا شکار اور صحت یاب ہونے والے اونل نے کہاکہ میں نتیجے سے خوش ہوں، تحقیق کا پہلا اور دوسرا مرحلہ بھی بہت کامیاب رہا۔