چین کا خلائی اسٹیشن تعمیر کرنے کے لئے بڑا اعلان
چین کے خلائی اسٹیشن کی تعمیر میں حصہ لینے والے عملہ کے ارکان کا انتخاب کرلیا گیا ہے جنہیں ان کے مشنز کے لئے تربیت دی جارہی ہے۔ چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے)کے مطابق خلائی اسٹیشن کی تعمیر ایک اہم مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور یہ کہ رواں سال اسٹیشن کا مرکزی حصہ،رسد کا سامان، اور انسان بردار پروازسمیت متعدد خلائی مشن خلا میں روانہ کئے جائیں گے۔چین اپنے خلائی اسٹیشن کی تعمیر 2022 تک مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔تعمیر کے دوران ، چین کا خلا بازوں اور اضافی سامان کی نقل و حمل کے لئے چار شین ژو انسان بردار خلائی جہاز اور چار تھیان ژو کارگو خلائی جہاز خلا میں بھیجنے کا منصوبہ ہے۔