’سامنے آؤ، ایمبولینس میں نہ بھیجا تو میرا نام شاہد خاقان نہیں‘: پی ٹی آئی کارکنان کو چیلنج

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی کارکنان کو چیلنج دے دیا۔ اسلام آباد میں ڈی چوک پر (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کارکنان کے تصادم کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کو کہتا ہوں کہ میں ان پہاڑوں کا رہنے والا ہوں، سامنے آؤ اسٹریچر پر نہ بھیجا تو میرا نام شاہد خاقان نہیں، ابھی آجائیں ایمبولینس میں نہ بھیجا تو میرا نام بدل دینا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کرائے کے غنڈے لانا چھوڑ دیں، عمران نیازی چوروں کے پیچھے چھپا ہوا ہے، ہم نے شرافت کی سیاست کی ہے، ہم اس آدمی سے ڈرنے والے نہیں، اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوچکا ہے۔