تاریخ رقم: وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ، عمران خان کو 178 ووٹ ملے، 2018میں عمران خان کو 176ووٹ ملے تھے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسدقیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ وزیراعظم ایوان میں موجود ہے، جبکہ تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کےایک سوپچھتر سے زائد ارکان بھی اپنی نشستوں پر براجمان ہیں تاہم اپوزیشن نے قومی اسمبلی کےاہم اجلاس کابائیکاٹ کررکھا ہے۔