یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات: خوش نصیبی ہے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ہمارے پاس آئے, خالد مقبول
بعدازاں میڈیا ست گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول کا کہنا تھاکہ خوش نصیبی ہے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ہمارے پاس آئے، پی ڈی ایم کی جانب سے یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج رابطہ کمیٹی کی میٹنگ میں ملاقاتوں کے متعلق حتمی نتیجے پر پہنچیں گے۔اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست سے کامیاب امیدوار یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھاکہ ہمارا وفد صوبائی سطح پر ایم کیو ایم سے مل چکا ہے، پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں کافی کام کیا ہے، جب وزیراعظم تھا تو آئین میں ترامیم سے متعلق ایم کیو ایم نے کافی ساتھ دیا۔