وزیر اعظم عمران خان فتح مند ہوئے، نوٹ کو عزت دو کا منہ ایک مرتبہ پھر کالا ہوا: وفاقی وزیرسینیٹر شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد ظاہر کرنے پر تمام پارلیمنٹیرینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج نوٹ کو عزت دو کا منہ ایک مرتبہ پھر کالا ہوا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس میں شبلی فراز نے کہا کہ 'اللہ تعالیٰ کے حضور شکر گزار ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان فتح مند ہوئے، نوٹ کو عزت دو کا منہ ایک مرتبہ پھر کالا ہوا اور اپوزیشن کے بد ارادے ایک بار پھر زمین بوس ہوئے۔'انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پھر ثابت کیا کہ وہ ایک سچے، کھرے اور بہادر قائد ہیں جو اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتے۔