مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے ایک اور درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے ایک اور درخواست دائرکردی گئی۔مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ عدلیہ کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، اس لیے عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے والے کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔درخواست میں کہا گیاکہ مریم نواز پارلیمانی جمہوریت کی بات کرتی ہیں، انہیں خیال رکھنا چاہیے، انہوں نے الفاظ کا چنائو درست نہیں کیا۔