تنخواہوں پر بھاری ٹیکس، پی آئی اے پائلٹس مستعفی ہونے لگے

قومی ائیرلائنز کے پائلٹس نے تنخواہوں پر 35 سے 40 فیصد تک ٹیکس کے خلاف استعفے دینا شروع کر دیئے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ پی آئی اے نے پائلٹس کی تنخواہوں پر 35 سے 40 فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے، 8 لاکھ تنخواہ لینے والے پائلٹ کو ساڑھے 3 لاکھ روپے اضافی ٹیکس ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ رکن کمیٹی سائرہ بانو نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیکس کے فیصلے کے خلاف 2 درجن سے زائد پائلٹس نے استعفے دے رکھے ہیں جنہیں منظور نہیں کیا جا رہا، انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے جہازوں کا حالیہ تاخیر بھی پائلٹس کی کمی کے سبب ہے۔