وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات

) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، دونوں صوبوں کے درمیان تعاون بڑھانے، مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے سبی میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔