گپٹل کی شاندار بیٹنگ، گلیڈی ایٹرز نے کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مارٹن گپٹل کی شان دار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو ایک گیند قبل 168 رنز بنا کر میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے 22 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نسیم شاہ نے پہلے اوور کی پہلی گیند پر میتھیو ویڈ کی وکٹ حاصل کرکے کراچی کنگز کو دباؤ میں لے آئے، یہی وجہ تی کہ دوسری وکٹ پر بھی بڑی شراکت قائم نہ ہوسکی۔