پی ایس ایل 9:اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 9 کے 23ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور لاہور قلندرز ایک پوائنٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ لاہور قلندرز پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے اور اسے ابھی بھی ایونٹ میں اپنی پہلی جیت کی تلاش ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کو پلے آف میں اپنی جگہ پکی کرنے کےلیے جیت ضروری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ میں پہلا ہونے والا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیتا تھا۔