نواز شریف سے دیرینہ مراسم کے باوجودعدلیہ کو انصاف کرنا چاہیے۔ توہین عدالت کیس کی اپیل میں نااہلی کا فیصلہ آیا تو وزیراعظم کومستعفی ہونا پڑے گا۔ وزیردفاع احمد مختار
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع احمد مختار کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے نون لیگ کے ساتھ پرانے مراسم ہیں۔ تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسے غلط طریقے سے استعمال کیاجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ ہماری دشمن نہیں، اسے انصاف کرنا چاہئے لیکن انصاف اتنا آسان نہیں ہے۔ احمد مختار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد لائحہ عمل طے کیاجائےگا۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ کے بعد اپیل کریں گے اوراگراپیل میں نااہلی کا فیصلہ آیا تو وزیراعظم کو مستعفی ہونا پڑےگا۔ تاہم ابھی تک پیپلزپارٹی اور اتحادیوں نے وزیراعظم کو استعفٰی دینے کے لئے نہیں کہا۔ مسلم لیگ نون کی جانب سے لانگ مارچ کی بات پر چوہدری احمد مختار کا کہنا تھا کہ کسی دھمکی سے ڈرنے والے نہیں، پیپلز پارٹی نے بھی بڑے لانگ مارچ کئے ہیں۔ انہوں نےکہاکہ نیٹوسپلائی بحال نہ کرناعالمی کنونشنزکی خلاف ورزی ہے تاہم حکومت پارلیمنٹ کی سفارشات کےمطابق فیصلہ کرےگی۔ ایک سوال کےجواب میں وزیردفاع کاکہناتھاکہ افواج پاکستان اورحکومت ایک پچ پرہیں ، ریونیواہداف پورے نہ ہوئے تو دفاعی بجٹ میں کمی ہوسکتی ہے۔ وزیردفاع نےکہاکہ امریکہ کو کئی بار ڈرون حملے بند کرنے کا کہا مگر وہ سپر پاور ہے کسی کی نہیں سنتا