گیلانی صاحب سن لیں اگر لانگ مارچ شروع ہوا تو بات انکے استعفی پر ختم نہیں ہوگی، پوری کی پوری پیپلزپارٹی کو گھر جانا پڑے گا. خواجہ سعد رفیق
گوجرانوالا میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ کے انتخابی حلقہ لدھیوالا وڑائچ سے مسلم لیگی رہنما میاں مظہر کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سینکڑوں کارکن اور عوام کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پرانا ریلوے سٹیشن پہنچی ۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے گو ذرداری گو اور کرپٹ حکومت نامنظور کے نعرے بھی لگائے ریلی بعد میں جلسے کی صورت اختیار کرگئی جس سےخطاب کرتےہوئے ن لیگ کےرہنما خواجہ سعد رفیق نےکہا کہ حکمران اپنے خاندانوں سمیت کرپشن کے نئے نئے طریقے ایجاد کررہے ہیں۔ گیلانی صاحب سن لیں اگر لانگ مارچ شروع ہوا تو بات ان کے استعفے پر ختم نہیں ہوگی، پوری کی پوری پیپلز پارٹی کو گھر جانا پڑے گا انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نئے صوبے بنانے کی آڑ میں ملک میں فساد پھیلانے جارہی ہے۔ ن لیگ کرپٹ حکمرانوں کے بیٹوں کو وزارت اعلی کے منصب سونپنے کیلئے صوبے بنانے کو تیار نہیں، صوبے انتظامی بنیادوں پر بنائیں جائیں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ن لیگ کے کارکنان رحمان ملک کی باتوں پرناراض مت ہوں کیونکہ انہوں نے نوکری بھی کرنی ہے اگر وہ یہ باتیں نہیں کریں گے توپھر ان کا مستقبل تاریک کردیا جائے گا۔