دہشتگردی اور بدامنی کوعوام کی طاقت سے ختم کریں گے. نواز شریف
فیصل آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور بدامنی کوعوام کی طاقت سے ختم کریں گے اور بین الاقوامی دنیا میں کھویاہوامقام واپس لائیں گے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ گیارہ مئی کو انقلاب آئے گا جو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردے گا۔ اس سے قبل خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کو کھیل کود اور کرکٹ میچ سمجھنے والے جان لیں کہ یہ بچوں کاکھیل نہیں جب شیر گرجے گا ،،،تو کھلاڑی ،شکاری اور مداری میدان چھوڑ کر بھاگ جائیں گےصدر مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ انہوں نےصرف کرکٹ نہیں کھیلی ایٹم بم بھی بنایاجنہوں نے لوڈشیڈنگ ،بیروزگاری اور دہشتگردی سے عوام کی مت ماری مسلم لیگ نون اقتدار میں آکر ان کی مت ماردے گی۔ میاں نوازشریف نے صدر زرداری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی تو کہیں نظر نہیں آرہی زرداری صاحب ہی میدان میں آجائیں ۔ سب جانتے ہیں کون کس کی بی ٹیم ہے اور کون کس کاالیکشن لڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نواز شریف کاووٹ تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں گیارہ مئی کو عوام ان کی اس سازش کوناکام بنادیں گے۔ ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے ساتھ ملکر پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے