عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ اسٹیشنز کے انعقاد اور اساتذہ کی بطور پریذائیڈنگ آفیسرز تعیناتی کیلئے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ہے
ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد گیارہ مئی کو ہورہاہے،محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں تمام تعلیمی اداروں میں آٹھ سے تیرہ مئی تک تعطیلات ہونگی دوسری جانب عام انتخابات کے سلسلے میں سندھ بھر میں بھی تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صوبے کے دس ہزارسے زائد تعلیمی اداروں میں پولنگ اسٹیشنز قائم کردیئے گئے ہیں، محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے میں پندرہ ہزارکالجزاورپچیس ہزاراسکول ٹیچرزعام انتخابات میں پریزائیڈنگ آفیسرز اور پولنگ آفیسرزکے فرائض سرانجام دینگے،اس سلسلے میں سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں آٹھ مئی سے گیارہ مئی تک تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔ تعطیلات کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفیکیشن کے لئے سمری نگراں وزیراعلیٰ سندھ کوبھجوادی گئی ہے۔