الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نو اور دس مئی کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کرنے کی ہدایت کر دی .
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تمام انتخابی امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی مہم نو اور دس مئی کی درمیانی شب کو ختم کر دیں۔ گیارہ مئی کو پولنگ سے اڑتالیس گھنٹے قبل امیدوار جلسہ یا جلوس نہیں کرینگے۔ انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر بھی مہم ختم کر دی جائے گی، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق اس بار امیدواروں کو بیس روز الیکشن مہم چلانے کا موقع ملے گا۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن کی جانب سے نو سے گیارہ مئی تک ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر وفاقی تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے جس کا نوٹیفیکیشن وفاقی حکومت جاری کریگی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دس مئی تک بیلٹ پیپرزاورپولنگ کا تمام سامان پولنگ سٹیشنزاورپریزائیڈنگ افسران کے حوالے کردیا جائے گاالیکشن کمیشن نے پریزائیڈنگ افسران کو دس مئی کی رات پولنگ سٹیشنز پر گزارنے کی ہدایات بھی جاری کی .