پاپ اسٹار جسٹن بائبر پر پرستار نے حملہ کردیاجان بچانے کے چکر میں پاپ سٹار کواسٹیج چھوڑنا پڑگیا.
کینیڈا کےانیس سالہ پاپ اسٹار جسٹن بائبردبئی میں پیانو پر پرفارم کررہے تھے کہ سرپھرے پرستارنے ان کی طرف دوڑلگا دی اورپاپ اسٹارکوپکڑنے کوشش کی،غصے میں آئے پرستار نے جسٹن کو مارنے کی کوشش بھی کی اور پیانو کو الٹا دیا تاہم پاپ اسٹارخود کوچھڑانے میں کامیاب رہے جب کہ اور سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آورکوگرفتارکرلیا،جسٹن بائبرکو گزشتہ رات بھی کنسرٹ میں لیٹ آنے پرپرستاروں کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا