دہشتگردوں کواقتدارمیں لانےکی کوشش کی جارہی ہے، کسی کو متحدہ کا مینڈیٹ چوری کرنے نہیں دیں گے. الطاف حسین
ٹنڈوالہ یارمیں انتخابی جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سندھ میں سندھیوں پنجاب میں پنجابیوں کے ذریعے دھماکے کروائے جارہی ہیں ہمیں دشمنوں کی سازش سے محتاط رہنا ہوگا،، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے خواتین اور بچے تک محفوظ نہیں جبکہ دہشت گردوں کو اقتدار میں لانےکی کوشش کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ کسی کو اپنا مینڈیٹ چوری کرنے نہیں دینگےالطاف حیسن کا کہنا تھا کہ جو ملک کا خزانہ خالی کرکے گئے عوام کو دوبارہ ایسے لوگوں کو منتخب نہیں کرنا چاہیے،،ایم کیو ایم ،اے این پی اور پیپلزپارٹی دہشت گردوں کے نشانے پرہیں،دشمن کی مذموم کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں ہونگے۔