آسٹریلیا نے پاکستان کو44ملین ڈالر امداد دینے کااعلان کیا ہے: سرتاج عزیز
اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی وزیرخارجہ جولی بشپ سے ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے،سرتاج عزی اس موقع پر آسٹریلیا کی وزیرخارجہ جولی بشپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چوالیس ملین ڈالر کی امداد دے رہے ہیں،خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتےہیں،،جنوبی ایشیا کو پرامن دیکھنا چاہتے ہیں،جولی بشت کا کہنا تھا کہ تعلیم کےشعبےمیں پاکستان کےساتھ تعاون کررہےہیں،انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز سے ملاقات میں افغانستان کے معاملے میں بات ہوئی ہے،