ایک ہفتے میں حکومت کی دوسری وکٹ گرنے یا نہ گرنے کا پتہ چل جائے گا: عمران خان
اسلام آباد میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے چئیرمین نادرا عثمان مبین سے نادرا ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی ۔جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سعد رفیق اور حامد خان کو ملکر آر اوز سے پوچھ گچھ کرنی چاہیے۔عمران خان نے کہا این اے ایک سو بائیس کی پری اسکین رپورٹ میں تین چیزیں سامنے آئی ہیں، تیس پولنگ اسٹیشنزپر دہرے بیلٹ پیپرملےہیں اورجوبیلٹ پیپردیئے گئے تھے وہ ملے ہی نہیں - عمران خان نے کہا کہ چئیرمین نادرا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایک ہفتے کے اندر نادرا رپورٹ ٹربیونل کے حوالے کر دی جائے گی اور اب تک کی تحقیقات کے مطابق این اے ایک سو بائیس میں بھی بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں- چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا ان کی ایاز صادق کے ساتھ کوئی ذاتیات کی جنگ نہیں۔کتپان نے کہا ایک ہفتے میں حکومت کی دوسری وکٹ گرنے یا نہ گرنے کا پتہ چل جائے گا-چئیرمین پی ٹی ائی کا کہناتھا کہ پاکستان ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔سب کو ملکر پاکستان کے بقا کی جنگ لڑنی ہو گی-