پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں گندم کی فصل کو شدید نقصان
کھیتوں میں لگی بالیوں کے خوشے سبز سے سنہری مائل ہوگئے۔ کٹائی کا مرحلہ شروع ہوا تو
کہیں جدید طرز کٹائی دکھائی دیتا ہے تو کہیں ہاتھ سے کٹائی کا عمل جاری ہے۔ ایک طرف ہارویسٹر دھول کے بادل بناتا بوٹے سے گندم کے دانے الگ کرتا ہے تو دوسری طرف گندم کے گٹھوں کو تھریشیر کے زریعے تُوڑی اور دانوں میں تبدیل کیا جاتا ہے۔کٹائی کے موسم میں کسان گندم کی فروخت سے حاصل ہونے والی محنت کی کمائی کے انتظار میں خوش تو ہیں لیکن موسم کی بدلتی رتوں اور سرکاری طور پر گندم کی خریداری میں تاخیر نے بھی کسانوں کو پریشان کردیا ہےحالیہ بارشوں سے پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ آئندہ ہفتے پھر سے موسم میں تبدیلی کی پیشنگوئی ہے۔