ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی نے ڈیرے ڈال لیے،
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی نے ڈیرے ڈال لیے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں بھی گرمی کی شدید لہر برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دادو،سبی، لاڑکانہ، شہیدبینظیرآباد سمیت اندرون سندھ کےمختلف علاقوں میں درجہ حرارت آج بھی پینتالیس ڈگری سے اوپر جانے کاامکان ہے،
ادھر طبی ماہرین نے شہریوں کو شدید گرمی کے اثرات سے بچنے کے لیے احتتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے شہری مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔