مکئی اور چنے کے دانے بھون کر بیچنا ہمیشہ ہی سے ایک اہم روایت رہی ہے
پنجاب میں روایتی طور پر استعمال ہونے والی بھٹی زمین میں ایک گڑھا کھود کر بنائی جاتی ہے، ایک دور تھا جب شام ہوتے ہی پنجاب کے دیہات بھٹی میں بھنے دانوں کی مہک سےمعطر ہوجاتے تھے ،،بھٹیارن چنے اور مکئی کو بھونتی تو بے اختیار لوگ کھنچے چلے آتے ،،مگر وقت بدلا ،اور جدید دور میں قدیم روایتیں دم توڑنے لگیں دیگر پیشوں کے ساتھ ساتھ دانے بھوننے والی بھٹیارنوں کا کردار بھی بیشتر دیہات سے ختم ہو تا جا رہا ہے،،مگر اب بھی کچھ دیہات ایسے ہیں جہاں شام ہوتے ہی بھٹی گرم ہوجاتی ہے دیہات میں شام پڑتے ہی خواتین اور بچے بھٹی پر بھنے ہوئے، دانے چاول، ،مکئی کھانے کے شوق میں بھٹی کے گرد بیٹھ جاتے ہیں ،اور خوش گپیوں کے ساتھ ساتھ گرم گرم چنوں اور مکئی سے لطف اندوز ہوتے ہیں
پی ٹی سی