چمن میں پاک افغان سرحد پر کشیدگی کم نہ ہوسکی، باب دوستی دوسرے دن بھی بند رہا، ضلعی انتظامیہ نے سرحد پر واقع تمام دیہات کو خالی کرالیا
افغانستان کی سرحدی جارحیت، پاک افغان سرحد پر باب دوستی دوسرے دن بھی بند ہے، بارڈر پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، باب دوستی بندہونےسےپیدل آمدورفت دوسرےروزبھی معطل ہے جبکہ پاک افغان تجارتی سرگرمیاں، نیٹوسپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بھی مکمل بند ہے۔۔ تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے سے بارڈر کے دونوں اطراف ایک بار پھر سامان سے لدھے ٹرکوں اور کنٹینرز کی قطاریں لگ گئیں ,علاقے میں کشیدگی کے باعث تمام تعلیمی ادارے غیرمعینہ مدت کیلئے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، زیرو پوائنٹ سے ملحقہ علاقے خالی کرا لئے گئے،، سرحدی دیہاتوں سے آباد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا،، سرحدی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والوں کیلئے خیمے، ادویات اور کھانے پینے کا سامان پہنچایا گیا ہے، پی ڈی ایم اے کیجانب سےامدادی سامان کے19 ٹرک چمن بھجوائے گئے ہیں۔۔۔جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی سیل بھی قائم کیا گیا ہے، دوسری طرف طورخم بارڈر پر حالات معمول کے مطابق ہیں،افغان فورسز کی اشتعال انگیزی کے بعد بارڈ فلیگ میٹنگ اور پاک افغان ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ بھی ہوا، پاک افغان بارڈر فلیگ میٹنگ کے بعد پاک افغان بارڈر پر فائرنگ کا سلسلہ رک گیا۔ پاکستان نے افغان ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج بھی ریکارڈ کرایا، افغان بارڈر پولیس کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 9افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے