عمران خان سے رابطہ کبوتر کے ذریعے ہوتا ہے، چوہدری نثار علی
سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور نوازشریف میرے متعلق سوال پر چپ ہوجاتے ہیں تو اس میں میرا کیا قصور ہے ؟،پی ٹی آئی چیئرمین سے میرا رابطہ کبوتر کے ذریعے ہوتا ہے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے قبل صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ میری سیاسی تاریخ دیکھ لیں ، دو نمبر لوگوں کی باتوں میں نہیں آیا ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی فیصلے اپنی مرضی سے کرتا ہوں، اس میرا کیا قصور نوازشریف اور عمران خان میری فیملی کو اچھی طرح جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر نہیں ہوں ،میں کسی سے آرڈر نہیں لیتا،بڑے بڑے امتحانات آئے پارٹی کو نہیں چھوڑا،کسی آزاد گروپ کا حصہ نہیں ہوں ۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مجھے معلوم ہے آپ کو پوچھنا ہے مسلم لیگ (ن) میں رہیں گے یا نہیں ۔