پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
باغوں کے شہر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے گرمی کی چھٹی کرادی، ٹھنڈی ہواؤں اور باران رحمت سے موسم خوشگوار ہوگیا اور درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے،صوبائی دارالحکومت لاہور میں علی الصبح تیزہواؤں کے ساتھ ابر کرم برسا ،شہرپر چھائی کالی گھٹاؤں اور ٹھنڈی ہواؤں نے لاہور کا موسم سہانہ بنادیا، بادل برسنے سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور انسانوں سمیت چرند پرند میں خوشی کی لہر دوڑ گئیٹوبہ ٹیک سنگھ،حویلی لکھا،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی برکھا رت کھل کر برسی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اورکئی روز سے جاری گرمی کا زورٹوٹ گیا،،، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی باران رحمت ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت جڑوں شہروں میں بھی رم جھم نے موسم حسین بنا دیا، بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے،،،مالا کنڈ،ہزارہ، بالائی فاٹا اور کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی