اسد شفیق کی نارتھمپٹن کے خلاف شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو 98 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی
نارتھمپٹن میں کھیلے جا رہے چار روزہ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے پہلی اننگز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے اسد شفیق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 135 بنائے ہیں۔ حارث سہیل نے 79 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم نے بھی 57 رنز بنائے۔ کھیل کے پہلے روز نارتھمپٹن شائر کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 259 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہر کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا۔