اندرون سندھ تاحال شدید گرمی کی لپیٹ میں
ملک کے جنوبی، وسطی اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کے بعد درجہ حرارت کم ہونے سے موسم خوشگوارہوگیا،، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹےکےدوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا،کشمیر،گلگت بلتستان تیز ہواؤں کےساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن میں بھی کہیں کہیں ابر رحمت برسنے کا امکان ہے۔دوسری جانب اندرون سندھ کے بیشتر حصے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں،، کراچی میں پارہ چھتیس،حیدرآباد میں بیالیس اور سکھر میں سینتالیس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روزملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہامالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ راولپنڈی سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا اورکشمیر میں بارش ہوئی،جبکہ شہیدبینظرآباد،سکھر، دادو، موہنجوداڑو، لاڑکانہ میں سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ کی گئی