مسلم لیگ ن کی عوامی مہم میں تیزی آنے لگی
پنجاب کے مختلف شہروں میں جلسوں کے بعد اب مسلم لیگ ن میدان سجائے گئی خیبر پی کے کے شہر مانسہرہ میں جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ منڈی مویشیاں کے مقام پر سجائے گئے پنڈال میں کرسیاں لگا دی گئیں، سٹیج بھی تیار کرلیا گیا ہے۔ نوازشریف، شہبازشریف مریم نوازاور حمزہ شہباز کی تصاویر والے فلیکس آویزاں کئے گئے ہیںلیگی قیادت کی آمد کے حوالے سے شہر کے راستوں کو جھنڈوں اور پینا فلیکسز سے سجایا گیا ہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مریم نواز جلسے سے خطاب کرکے متوالوں کا لہو گرمائیں گے۔ جلسے کیلئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سیکیورٹی کیلئے چھ سو سے زاہد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ شرکا کو واک تھر و گیٹ سے گزرنے کے بعد جلسے میں اجازت دی جائے گی۔ جلسے کیلئے ٹریفک پلا ن بھی ترتیب دیا گیا ہے۔