امریکی ریاست ہوائی کے بگ آئی لینڈ پر کلاویا نامی آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد ریاست بھر میں یکے بعد دیگرے شدید قسم کے زلزلے
امریکی ریاست ہوائی کے بگ آئی لینڈ پر کلاویا نامی آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد ریاست بھر میں یکے بعد دیگرے شدید قسم کے زلزلے آئے ہیں،آتش فشاں کے پھٹنے سے کئی گھر تباہ ہو گئے ، لاوا 30 میٹر کی بلندی تک گیا اور جنگلوں اور سڑکوں پر پھیل گیا،لوگوں کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیادوسری جانب حکام نے خبردار کیا ہے کہ لاوا نکلنے سے زہریلی گیس ہوا میں شامل ہوگئی ، جس سے لوگوں کو سانس کی تکلیف بھی ہو سکتی ہے،زلزلے کے تیز جھٹکوں نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایک جھٹکا ریکٹر سکیل پر 6.9 شدت کا تھا جو آتش فشاں کے جنوب مشرق میں آیا۔ امریکی ریاست میں سنہ 1975 کے بعد آنے والا یہ شدید ترین زلزلہ ہے۔