قائد حزب اختلاف نے سیاسی مخالفین پر تنقید کے خوب نشتر برسائے
سکھرمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے سیاسی مخالفین پر تنقید کے خوب نشتر برسائے۔ کہا فاروق ستارکوخود پارٹی قبول نہیں کررہی۔ اپنےہی لوگوں نے انہیں ہٹایا۔ یہ پپوہو ہے نہ پاپا یہ توبے چارہ پپی ہے۔ سیاست میں کوئی آخری دشمن نہیں ہوتا اور نہ کوئی دوست۔ حلقہ بندیاں ہوچکی ہیں اب آگے بڑھنا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ نیب اپنا کام کررہی ہےاورکیسز بنارہی ہے۔ سب سے زیادہ بجلی کی چوری لاہور میں ہورہی ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سائنسدان بھی کہتے ہیں خلائی مخلوق موجود ہے،خلائی مخلوق آسمانوں پر رہتی ہے،دکھائی نہیں دیتی،انتخابات میں خلائی مخلوق کا حصہ ہوتا ہے۔ خورشید شاہ نے پندرہ مئی تک نگران وزیراعظم کے نام کا فائنل کرنے کا بھی اعلان کردیا۔