آل راؤنڈر نے دوبار کرکٹ میں واپسی کیلئے کمر کس لی
آل راؤنڈر عبدالرزاق نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کر لیا،اڑتیس سالہ عبدالرزاق نے اپنا آخری فرسٹ کلاس میچ 2014میں کھیلا تھا، رواں سیزن وہ پی ٹی وی کی جانب سے بطور کپتان ایکشن میں نظر آئیں گے، انکی فٹنس اور فارم دونوں ٹھیک ہیں، انہوں نے گذشتہ دنوں پشاور سے میچ میں 94 رنز بنانے کے ساتھ ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی۔ سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ انکی خواہش ہے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیل پیش کر کے پی ایس ایل میں حصہ لوں۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں، صرف پی ایس ایل میں ہی شرکت کی خواہش ہے۔ یاد رہے کہ عبدالرزاق نے 46 ٹیسٹ،265 ون ڈے اور 32 ٹوئنٹی 20میچز میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔