لاہور کی نجی آرٹ گیلری میں رنگ بہاراں کے نام سے خوبصورت نمائش
خوبصورت نمائش سجائی گئی کہیں ہیں گاوں کے دلکش مناظر تو کہیں ہیں ہریالی کسی نے پھولوں کی خوبصورتی کو کینوس پر اتارا تو کوئی زندگی کے شب و روز کو رنگوں میں ڈھالتا نظر آیاخوبصورت آرٹ کے نمونے دیکھنے والوں کو خوب بھائے آئل پینٹنگ اور واٹر کلر کی مدد سے مختلف میڈیمز میں کیے گئے کام پردیکھنے والے بھی آرٹسٹوں کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے ،نمائش میں رکھی تصویریں پاکستان کے مختلف شہروں کی ثقافت کی بہترین عکاسی ہیںآرٹ کے مداحوں نے نوجوان مصوروں کی سوچ ،،رنگوں کے انتخاب،اور کام کو خوب سراہا ،نمائش میں آئے شرکاء کا کہنا تھا کہ ان میں بے شمار آرٹسٹ ایسے ہیں جن کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پرپذیرائی ہونی چاہیے