حکومت نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس
ذرائع کے مطابق حکومت نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کا حکمنامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کل انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی حاصل کی جائے گی جس کے بعد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔ انسدادِ دہشتگردی عدالت نے اپنے فیصلے میں مدعی مقدمہ اور عصمت اللہ جونیجو کے بیان کو عمران خان کی بریت کی وجہ قرار دیا تھا۔فیصلے کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے عصمت اللہ جونیجو نے اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے کسی رہنما یا کارکن کا نام نہیں لیا۔ عصمت اللہ جونیجو نے اپنے بیان میں عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا نام بھی نہیں لیا۔