بن قاسم پاور پلانٹ میں ہونے والی تکنیکی خرابی تاحال دور نہ کی جا سکی
کراچی والے گرمی سے نڈھال تو تھے ہی رہی سہی کسر کے الیکٹرک نے پوری کردی، بن قاسم پاور پلانٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث آدھے شہر میں بجلی بند ہے، جبکہ کئی علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانہ آٹھ سے بڑھا کر بارہ گھنٹے کردیا گیا ہے، ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق تین روز قبل بن قاسم پاور پلانٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث سسٹم میں دو سو میگاواٹ کا اضافی شارٹ فال ہوا تھا، فنی خرابی دور ہونے میں مزید دو دن لگ سکتے ہیں۔اضافی شارٹ فال کے باعث شہر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں ایک سے چار گھنٹے کا اضافہ ہوا ہے، ادھر طبی ماہرین نے شہریوں کو شدید گرمی کے اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے،،،، کیمرامین امجد اقبال کیساتھ جاوید قائم خانی وقت نیوز کراچی