پنجاب پر وڈیرا شاہی ، جاگیردار اور مفاد پرست مسلط ہیں:-لیاقت بلوچ
وحدت کالونی لاہورمیں مستحق خواتین کے لیے جماعت اسلامی کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگومیں لیاقت بلوچ نے کہا کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے ازخود نوٹسز سے وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتیں پریشان ہے، عدلیہ کو حق حاصل ہے کہ وہ آئین کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرے، کسی کو عدلیہ کی تذلیل نہیں کرنی چاہیے، لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اگر جمہوری قیادت نااہل ہو ، جمہوری قدریں نہ ہوں تو خلائی مخلوق اپنا کھیل کھیلتی ہے۔لیاقت بلوچ کا کہنا کہ پنجاب پر وڈیرا شاہی ، جاگیردار اور مفاد پرست مسلط ہیں، جنہوں نے پنجاب کی سیاست کو بدنام کیا۔ تیرہ مئی کو متحدہ مجلس عمل مینار پاکستان کے سائے تلے تاریخی جلسہ کرے گی جو سیاست کارخ بدل دے گا۔