مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال سےکشمیریوں کوبینائی سے محروم کیا جارہا ہے
"اوآئی سی ممالک کو انسانی ہمدردی کے چیلنجز" سے متعلق اوآئی سی کے سپیشل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی، تہمینہ جنجوعہ نے ظالم بھارتی فوج کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کی،سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال سے کشمیریوں کوبینائی سے محروم کیا جارہا ہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے مسئلےپر فوری توجہ دے،سیکریٹری خارجہ نے برما میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بھی توجہ دلائی، تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان روہنگیا مسلمانوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا،،انہوں نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی فلسطینی پناہ گزینوں کی مکمل حمایت کرےفلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کو درپیش مالی چیلنجزکو زیر بحث لانا مسلم امہ کی اجتماعی ذمے داری ہےتہمینہ جنجوعہ نے افغان پناہ گزینوں کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ او آئی سی ممالک افغان پناہ گزینوں کی ان کی اپنے وطن واپسی کیلئے پاکستان کی حمایت کریں