نواز شریف جلسہ گاہ پہنچ گئے
حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) آج مانسہرہ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے جب کہ نواز شریف شرکت کے لئے جلسہ گاہ پہنچ گئے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مانسہرہ میں حالیہ چند ماہ کے دوران دوسرے جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے اور اس بار منڈی مویشیاں گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔تاہم تیز ہواؤں اور بارش کے باعث جلسہ گاہ اور اس کے اطراف لگائے جانے والے خیرمقدمی بینرز اور بورڈ اکھڑ گئے۔
جلسے سے پارٹی کے قائد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر پارٹی رہنما خطاب کریں گے۔جلسے کے منتظم وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بارش ہو یا طوفان جلسہ ضرور ہوگا، جلسہ گاہ میں 120 فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑا اسٹیج بنایا گیا ہے۔
سردار یوسف نے دعویٰ کیا کہ جلسہ گاہ میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ افراد کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ یہ ہزاہ ڈویژن کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا