عمران اور زرداری انہیں شکست نہ دے سکے تو چور دروازے سے نااہل کرادیا, نااہل نواز شریف دوبارہ اہل ہوسکتا ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف
مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ،، لاڈلا روز الزامات لگاتا ہے اور 4 سال سے دھرنے دیتا رہا ہے لیکن اب پاکستانی قوم عمران خان کو رد کرچکی ہے ،، آصف زرداری کے ساتھ بھی نواز شریف کا مقابلہ نہیں ہے،، 2013 میں زرداری اور عمران خان شکست نہیں دے سکے تو چور دروازے سے نا اہل کروایا دیا ،انہوں نے کہا کہ ،، نااہل نواز شریف دوبارہ اہل ہوسکتا ہے، ، اس قانون کو اسمبلی میں لے جاکر تبدیل کیا جاسکتا ہے جس کے لئے عوام کے ووٹ کی ضرورت ہوگی،، نواز شریف کے پیچھے سب پڑے ہوئے ہیں، ان سب کے پیچھے آپ پڑجاؤ,نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے شاہ مقصود سے حویلیاں اور پھر ایبٹ آباد مانسہرہ تک پرانا پاکستان دیکھا،، اگر خیبرپختونخوا شہباز شریف کے پاس ہوتا تو یہاں کا نقشہ ہی بدل چکا ہوتا،، ایسا پروگرام لے کر آئیں گے جس کے ذریعے تمام بے گھر لوگوں کو گھر مل جائے،، عدل کے حوالے سے ایسا نظام بنائیں گے جس میں لوگوں کو ہفتے میں انصاف ملے گا