پاک بھارت دو طرفہ روابط میں ناکامی کے بعد کشمیری حکومت براہ راست اپنا مقدمہ عالمی برادری کے پاس لے کرجارہی ہے,صدرآزاد کشمیرمسعود خان
کشمیرہاؤس اسلام آباد میں برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدرآزاد کشمیرمسعود خان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کے مسئلہ کوسیاسی مسئلہ قراردینے کی ناکام کوشش کررہا ہے،جب تک کشمیرآزاد نہیں ہوتا کسی شخص کو کریڈٹ لینے کا حق نہیں.پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ کشمیرکے معاملے پرعالمی برادری کا دوہرا معیارہے ۔پاکستانی کمیونٹی مسلئہ کشمیر پر برطانیہ کے ہرفورم پرعالمی برادری پر دباؤجاری رکھے ہوئے ہے,آزادکشمیرکے صدرمسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی مضبوط دیوارگرانا آسان نہیں لیکن عالمی برادری اورذرائع ابلاغ کے تعاون سے جلد ہمارا مؤقف کامیاب ہوگا