کوئٹہ کے علاقے سورینج میں کوئلے کی کان کے منہدم ہونےکے الگ الگ واقعات میں جاں بحق مزدوروں کی تعداد 23 ہوگئی
مارواڑ اور سورینج میں کوئلے کی کان کے منہدم ہونے کے الگ الگ واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں متعدد مزدور پھنس گئے تھے۔چیف مانئنز انسپکٹر کے مطابق سورینج میں گزشتہ روز کوئلے کی کان بیٹھنے سے 9 مزدور پھنس گئے تھے جس میں سے 2 کی لاشیں اور دو کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا جب کہ مزید 5 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔کان کے بیٹھنے کے دونوں واقعات میں اب تک مجموعی طور پر 23 مزدوروں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق شانگلہ سے ہے۔چیف مائنز انسپکٹر کا کہنا ہے کہ مارواڑ اور سورینج حادثات کی تحقیقات کے لیے انکوائری کی جائے گی جس کی منظوری سیکرٹری معدنیات دیں گے اور دونوں حادثات کی علیحدہ علیحدہ تحقیقات ہوں گی۔مارواڑ میں کان بیٹھنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوئے تھے