صدر،وزیر اعظم، آرمی چیف، نیول چیف،وزیراعلیٰ پنجاب،عمران خان، بلاول بھٹوزرداری سمیت دیگر رہنماﺅں کی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
قومی رہنماﺅں کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے،، صدر ممنون حسین نے احسن اقبال سے اظہار یکجہتی کیا،، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرلی،، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے،، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ،، قاتلانہ حملے کے بعد احسن اقبال کا جذبہ لائق تحسین ہے،، ملزم کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا،، انہوں نے کہا کہ وہ خود تحقیقات کا جائزہ لے رہے ہیں،، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے احسن اقبال کیلئے نیک خواشات کا اظہار کیا ،،بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا یہ وزیر داخلہ پر نہیں بلکہ ریاست پر حملہ کیا گیا ہے،، عمران خان نے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی،، مریم نوازنے کہا ،، یہ ملک ہمارا ہے اور اس میں بگاڑ پیدا کرنے والی قوتوں کا محاسبہ کرنا ہو گا،، سابق صدر آصف زرداری نے اس حملے کو تشویشناک قرار دیا اور کہا ایسے واقعات کو روکنا ہوگا،، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، شیری رحمان ، سراج الحق اور فواد چوہدری سمیت دیگر سیاسی رہنماﺅں نے بھی وفاقی وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے