وزیرداخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کرنے والا 21سالہ ملزم گرفتار, پولیس نے ملزم حراست میں لےکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا
وزیرداخلہ پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر ہی ملزم عابد حسین کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق اکیس سالہ ملزم عابد ویرم گاؤں کا رہائشی ہے جو کارنر میٹنگ میں موجود تھا اور خطاب کے وقت فرنٹ لائن میں بیٹھا تھا۔ ادھر ڈی پی او نارووال عمران کشور کے مطابق ملزم نے تیس بور کے پستول سے پندرہ گز کے فاصلے سے فائرنگ کی۔ ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں