تمام ترقیاتی منصوبوں پرنوازشریف کی مہرہے۔لاڈلہ عمران خان جتنےمرضی الزامات لگالےنوازشریف پرایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب
راولپنڈی میں شہبازشریف پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام ترقیاتی منصوبوں پر نوازشریف کی مہر ہے۔ لاڈلے عمران خان نے نوے کی دہائی کی گالی گلوچ کی دوبارہ بنیاد رکھی۔ وہ جتنے مرضی الزامات لگا لیں نوازشریف پرایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔وزیراطلاعات نے عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا میں ایک نیا ہسپتال، سکول، کالج یہ کوئی گراؤنڈ دکھا دیں۔ پختونخوا کی خدمت انکے نصیب میں نہیں لکھی۔ وہاں احتساب کی باری آئی تو احتساب کمیشن کو تالے لگا دیے گئے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک شخص اداروں کو گالی دیتا ہے مگر سب ادارے اس کے سامنے خاموش ہیں۔ عمران خان کا محاسبہ ہونا چاہیے۔