حکومت کی ترجیح صرف سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا ہے، آصف زرداری
سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کی بنیادی ترجیح صرف سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔ سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس عوام کی مشکلات ختم کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی پختونخواہ کے صدر ایمل اسفند یارولی کی سربراہی میں وفد نے آصف زرداری سے ملاقات کی۔ آصفہ بھٹو زرداری سید نیئر بخاری، عامر فدا پراچا اور ڈاکٹر قیوم سومرو بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات ميں ملکی مجموعی خاص طور پر خیبرپختونخواہ کی سیاسی صورتحال کرپشن، مہنگائی اور ديگر عوامی مشکلات پر تبادلہ خيال کيا گيا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کی بنیادی ترجیح صرف سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔ سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس عوام کی مشکلات ختم کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ سابق صدر نے مزید کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی بحران سونامی بن جائے گا۔ مہنگائی اور بے روزگاری میں شدید اضافہ ہوگا