شاہدآفریدی کی کتاب پر پابندی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی کی کتاب “گیم چینجر” پر پابندی لگانے سے متعلق درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سابق کپتان اور بوب بوم شاہدآفریدی کی کتاب “گیم چینجر” پر پابندی لگانے سے متعلق درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست عبدالجلیل خان مروت ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں سنیئر کھلاڑیوں کے خلاف نا مناسب لفظوں کا استعمال کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں لیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد کیلئے “اسمال مین” کا لفظ استعمال کیا۔ گوتم گھمبیر کیلئے”سریل مینز برنٹ اپ” جیسے نا مناسب، غلط اور بدنامی والے الفا ظ کا استعمال کیا درخواست میں کیا گیا ہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں گیم اور فین کو تکلیف پہنچائی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں اپنی پیدائش کا سن انیس سو پچہتر ظاہر کیا ہے جبکہ آئی سی سی ، پی سی بی اور دیگر ادارے جنہوں نے انیس سو چھیانوے میں شاہد آفریدی کو سولہ سال کا تیز ترین سینچری بنانے والا ریکارڈ ہولڈر ظاہر کیا تھا۔ شاہد آفریدی عدالت میں آکر ثبوت پیش جریں کیونکہ انیس سو پچہتر کے حصاب سے آفریدی کی عمرت بیس یا اکیس سال بنتی ہے نہ کہ سالہ سال بنے گی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ شاہد آفریدی اور وجاہت سعید خان کو کتاب کی اشاعت سے روکا جائے۔