کراچی:اسٹیل ملز ملازمین کا نجکاری کیخلاف احتجاج ختم
اسٹیل ملز ملازمین کی جانب سے نجکاری کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے نیشنل ہائی وے بند کر دی، نیشنل ہائی وے پر صبح سے جاری احتجاج کچھ دیر قبل ختم کر دیا گیا۔اسٹیل مل ملازمین نے مل کی نجکاری کے خلاف احتجاج کیا اور نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیا۔دھرنے کے بعد مظاہرین نیشنل ہائی وے سے اسٹیل مل کے جناح گیٹ کی طرف روانہ ہو گئے۔نیشنل ہائی وے پر احتجاج ختم ہونے کے بعد کراچی تا ٹھٹھہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال ہو گئی۔احتجاج کے دوران اسٹیل مل کے ملازمین اور سی بی اے یونین کی جانب سے نجکاری اور حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔