اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار جاری کردیئے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار جاری کردیئے۔ یکم رمضان المبارک کو تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بندرہیں گے۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان المبارک کے دوران پیرتاجمعرات صبح دس بجے سے شام چار بجے تک بینکوں میں کام ہوگا۔ بینکوں میں دو بجے سے سوا دوبجے تک نمازکاوقفہ ہوگا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کودفتری اوقات بغیر وقفے کے نو بجے سے دوپہر دو بجے تک ہوں گے۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ میں چوالیس ہزار چار سو پندرہ روپے موجود ہونے پر زکٰوة کٹوتی کی جائے گی۔