سندھ ہائیکورٹ نے نجی سکولوں کو جون اور جولائی کی فیس ایک ساتھ وصول کرنے سے روک دیا
سندھ ہائیکورٹ نے زائد فیس وصول کرنے سے متعلق کیس میں نجی سکولوں کو جون اور جولائی کی فیس ایک ساتھ وصول کرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نجی سکولوں کی جانب سے زائد فیس وصول کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے نجی سکولوں کو جون اور جولائی کی فیس ایک ساتھ وصول کرنے سے روک دیاعدالت نے حکم دیا ہے کہ ہمارا حکم واضح ہے پرائیویٹ سکولز عمل درآمد کریں، جن سکولوں نے دو ماہ کا چالان جاری کیا ہے وہ ایک ماہ کا چالان واپس لیں۔وکیل والدین نے کہا کہ آج بقایاجات جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے مزید مہلت دی جائے، سندھ ہائیکورٹ نے والدین کو فیس جمع کرانے کیلئے مزید تین روز کی مہلت دے دی،عدالت نے کہا کہ اگر والدین نے فیس جمع نہ کرائی تو ان کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دینگے۔